: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بیلجیم،25مارچ(ایجنسی) برسلز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں بیلجیم پولیس نے گزشتہ روز چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بیلجیم کے وفاقی دفتر استغاثہ کے مطابق یہ گرفتاریاں اسکاربیک اور ژیٹ ژیٹے کے علاقوں میں پولیس کی تلاشی کے دوران عمل میں
آئیں۔ یہ گرفتاریاں برسلز میں ہونے والے تین خودکش حملوں کے چند روز بعد عمل میں آئی ہیں۔ ان حملوں میں کم از کم 31 افراد ہلاک جبکہ 270 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ یورپی یونین اور نیٹو کے ہیڈکوارٹرز برسلز میں ہونے والے ان حملوں کے بعد یورپ بھر میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کی تھی۔